معروف یوٹیوبر گھر میں مردہ پائے گئے، موت کی وجہ تاحال سامنے نہ آ سکی

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر اور اولین کانٹینٹ کری ایٹرز میں شمار ہونے والے ایڈم دی وو 51 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کا اصل نام ڈیوڈ ایڈم ولیمز تھا اور وہ امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

اوسیولا کاؤنٹی شیرف آفس نے تصدیق کی ہے کہ حکام کو ایڈم دی وو سے طویل عرصے تک کوئی رابطہ نہ ہونے پر تشویش لاحق ہوئی، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے بھارتی آر جے سمرن سنگھ گھر میں مردہ پائی گئیں

پولیس کے مطابق ایڈم دی وو کے ایک دوست نے سیڑھی کے ذریعے گھر کی تیسری منزل کی کھڑکی سے اندر جھانکا تو انہیں بستر پر پڑا دیکھا۔ فائر ریسکیو ٹیم کے ہمراہ گھر میں داخل ہونے پر ایڈم دی وو کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

شیرف آفس کا کہنا ہے کہ موت کی حتمی وجہ جاننے کیلئے میڈیکل ایگزامنر پوسٹ مارٹم کرے گا، جبکہ ابتدائی طور پر کسی قسم کے مشکوک شواہد سامنے نہیں آئے۔

یوٹیوب کی دنیا کا نمایاں نام

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ ایڈم ولیمز نے 2009 میں یوٹیوب پر اپنے سفر کا آغاز کیا، جبکہ 2012 میں مشہور چینل “The Daily Woo” لانچ کیا۔ انہوں نے پانچ برس تک مسلسل روزانہ ولاگز کیے اور امریکا کی تمام 50 ریاستوں کا سفر کیا۔

یہ بھی پڑھیے امریکا: یہودی فلم ساز رابرٹ رینر اہلیہ سمیت اپنے ہی گھر میں ہلاک

ان کے ولاگز میں تفریحی پارکس، بھوت بنگلے، چھوٹے قصبے اور منفرد مقامات کو خاص طور پر دکھایا جاتا تھا، جس کی وجہ سے وہ یوٹیوب کمیونٹی میں بے حد مقبول ہوئے۔

آخری وی لاگ

یاد رہے کہ ایڈم دی وو کا آخری وی لاگ ہفتہ 21 دسمبر کو اپ لوڈ ہوا تھا، جس میں انہوں نے شہر کی کرسمس سجاوٹ کا ٹور دکھایا تھا۔

ان کے انتقال پر دنیا بھر میں مداحوں اور یوٹیوب کمیونٹی کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پیس بورڈ میں شامل ممالک نے فوج نہ بھیجی تو کیا ہوگا؟ فرانسیسی صدر نے گرین لینڈ کے بدلے ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا آفر کی؟

اے آئی تعصب پر تحقیق: چیٹ جی پی ٹی آمرانہ خیالات اپنا سکتا ہے

ایلون مسک نے راپٹر 3 کو بہترین راکٹ انجن قرار دے دیا

شہری مری کے سفر سے اجتناب کریں، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اہم پیغام

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری، گلیات اور دیگر سڑکیں جزوی طور پر بند

ویڈیو

غزہ پیس بورڈ میں شامل ممالک نے فوج نہ بھیجی تو کیا ہوگا؟ فرانسیسی صدر نے گرین لینڈ کے بدلے ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا آفر کی؟

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے