بھارتی آر جے سمرن سنگھ گھر میں مردہ پائی گئیں

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی مشہور فری لانس ریڈیو جوکی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سمرن سنگھ نے گروگرام (گڑگاؤں) میں واقع اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد کی خودکشی یا حادثہ؟

بھارتی میڈیا کے مطابق آر جے سمرن کے نام سے مشہور 25 سالہ سمرن سنگھ کی انسٹاگرام پروفائل کے مطابق انہوں نے آخری بار 13 دسمبر کو ایک ریل پوسٹ کی تھی۔ سمرن کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے انسٹاگرام پر 7 لاکھ فالوورز تھے۔

سمرن سنگھ گروگرام کے سیکٹر-47 میں واقع سوسائٹی میں کرائے کے مکان میں رہ رہی تھیں۔ انہیں پہلے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ان کے ساتھ رہنے والے ایک دوست نے حکام کو اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: بالی ووڈ ہیروئن کاجول کی ساتھی اداکارہ نور ملابیکا داس کی فلیٹ سے لاش برآمد

سمرن سنگھ کی لاش بدھ کی رات ان کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر مبینہ خودکشی سے قبل لکھا گیا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔

مقبوضہ کشمیر تعلق رکھنے والی سمرن کو ان کے مداح ’جموں کی دھڑکن‘ کہتے تھے۔ سمرن سنگھ جموں کے نانک نگر کی رہنے والی تھیں۔ وہ ریڈیو مرچی میں آر جے کے طور پر کام کر چکی تھیں۔

مزید پڑھیں: سوشانت کی موت خودکشی نہیں تھی، سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی کا نیا انکشاف

انہوں نے سنہ 2021 تک وہاں کام کیا پھر وہاں سے نوکری چھوڑ دی جس کے بعد سے وہ فری لانسنگ کر رہی تھیں۔ ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تفریحی ویڈیوز بھی اپلوڈ کیا کرتی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ میں گیسٹ موڈ کی محدود بیٹا ٹیسٹنگ، بغیر اکاؤنٹ والے صارفین بھی استعمال کرسکیں گے

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی

پی ایس ایل: آسٹریلوی کرکٹر مارنس لیبوشین نے حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کی کپتانی سنبھال لی

کیا شریف فیملی کے خلاف تمام نیب کیسز ختم ہوگئے اور عمران خان کے خلاف ابھی جاری ہیں؟

بنگلہ دیش نے برطانیہ سے پولیس اصلاحات اور روہنگیا مسئلے میں تعاون کی درخواست کردی

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا