کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں کمی کا فیصلہ مؤخر

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ای چالان ریویو کمیٹی کے افتتاحی اجلاس میں شہر میں ٹریفک کے انتظام سے متعلق مسائل پر غور کیا گیا تاہم ٹریفک خلاف ورزیوں پر عائد جرمانوں میں ممکنہ کمی سے متعلق فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے اگلے ہفتے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

اجلاس میں سندھ اسمبلی کے اراکین آصف خان، فاروق اعوان، سعدیہ جاوید، قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، افتخار عالم، طٰہٰ احمد، شبیر قریشی، آصف موسیٰ، لا سیکریٹری، شہر کے پولیس چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک نے شرکت کی۔

جاری کردہ بیان کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے اجلاس کو ای چالان، نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان قانون کے خلاف نہیں ہے تاہم موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کے چالان کی رقم میں کمی پر غور کیا جانا چاہیے۔

اس موقعے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ ای چالان قانون بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے اور اس کے نفاذ سے ٹریفک نظام میں بہتری آئی ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ بغیر نمبر پلیٹ یا غیر رجسٹرڈ بھاری گاڑیوں کو فوری طور پر تحویل میں لیا جائے جبکہ 2 ماہ کے اندر تمام بھاری گاڑیوں میں ٹریکرز لگانا لازمی قرار دیا جائے۔

انہوں نے گھومنے والی لائٹس فروخت کرنے والوں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی بھی ہدایت دی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر معیاری نمبر پلیٹس والی گاڑیاں سڑکوں پر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹ چھپانے والوں کے لیے بُری خبر، پولیس نے اہم اعلان کردیا

اجلاس میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اندر ایک خصوصی ٹریفک آگاہی یونٹ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا جو کرکٹ، ہاکی اور فٹبال کے معروف کھلاڑیوں سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ مل کر مختلف اوقات میں سڑکوں پر عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرے گا۔

وزیر داخلہ نے کراچی میں 400 نئے ٹریفک سگنلز کی جلد تنصیب، جرمانوں اور چالان کی رقم کے تعین اور مناسب تقسیم کے لیے ٹریفک مینجمنٹ کمیٹی کے قیام، ای چالان جرمانوں کی آن لائن ادائیگی اور شکایات کے آن لائن اندراج سے متعلق جامع سفارشات تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان

انہوں نے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر عائد جرمانوں کے جائزے سے متعلق سفارشات ایک ہفتے کے اندر کمیٹی کو ارسال کرنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں