حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں کے باعث پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، عالمی سطح پر پیشرفت کا اعتراف

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں کے باعث پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور عالمی سطح پر اس پیش رفت کا اعتراف سامنے آ رہا ہے۔

ملک میں معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں جبکہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ مثبت معاشی اعشاریوں کی صورت میں ظاہر ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

امریکی جریدے یو ایس اے ٹو ڈے کے مطابق پاکستان نئی بنیادوں پر ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مؤثر اصلاحات اور نجی شعبے میں جدت نے پاکستان کے سرمایہ کاری کے منظرنامے کو تبدیل کر دیا ہے۔

جریدے کے مطابق پاکستان مستحکم ادارہ جاتی نظم و ضبط، بہتر میکرو اکنامک صورتحال اور اہم شعبوں میں مضبوط قیادت کے ساتھ 2026 میں داخل ہو رہا ہے۔

یو ایس اے ٹو ڈے کا کہنا ہے کہ یہ تمام عوامل پاکستان کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے ایک مضبوط اور مواقع سے بھرپور مارکیٹ کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بینکنگ شعبے نے ڈیجیٹل رجحانات کے تحت صارفین کو جدید سہولیات فراہم کی ہیں جبکہ ٹیکنالوجی اور آؤٹ سورسنگ کا شعبہ بھی بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل کر رہا ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ایک اہم ستون بن چکا ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق مستحکم توانائی کی فراہمی نے مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس اور برآمداتی خدمات میں نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ میکرو اکنامک استحکام میں بہتری کے باعث بڑے مینوفیکچررز آٹوموٹیو صنعت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جبکہ ٹیکسٹائل، فرٹیلائزر، پیکجنگ اور ویلیو ایڈڈ فوڈ پروڈکشن جیسے تیزی سے ترقی کرتے شعبوں میں بھی نمایاں پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت اہم موڑ پر پہنچ چکی، ہم برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں، وزیر خزانہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں معدنیات کا شعبہ بھی تیزی سے ابھر رہا ہے، جبکہ ہاؤسنگ مارکیٹ میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی طرح سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے میں بھی اہم مواقع سامنے آ رہے ہیں۔

یو ایس اے ٹو ڈے کے مطابق پاکستان نجی شعبے کے ساتھ مل کر طویل مدتی ترقی کی بنیادیں مضبوط کر رہا ہے، جہاں نجی شعبہ زیادہ مستحکم، ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور عالمی تقاضوں کے مطابق ہوتا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم