50 اوورز میں 574 رنز کا ہدف، بھارتی کلب کا لسٹ اے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں وجے ہزارے ٹرافی کے پلیٹ گروپ میچ میں بدھ کے روز بہار نے ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرکے ریکارڈ بنا ڈالا۔

اروناچل پردیش کے خلاف بہار کے بلے بازوں نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 574 رنز بنا کر لسٹ اے کرکٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا جس میں بہار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سازگار کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیے: وسیم اکرم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے

اس تاریخی اننگز کے ہیرو 14 سالہ نوجوان ویبھو سوریہ ونشی اور کپتان ثاقب الغنی رہے، جنہوں نے برق رفتار سنچریاں اسکور کیں۔ ویبھو سوریہ ونشی نے صرف 36 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے بھارتی لسٹ اے کرکٹ کی دوسری تیز ترین سنچری بنائی، جبکہ 59 گیندوں پر 150 رنز مکمل کر کے اے بی ڈی ویلیئرز کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

اوپنر ویبھو سوریہ ونشی نے 84 گیندوں پر شاندار 190 رنز بنائے، جس میں 16 چوکے اور 15 چھکے شامل تھے۔ ان کی اسٹرائیک ریٹ 226 سے زائد رہی۔ یہ ان کے کیریئر کی پہلی نان ٹی20 سنچری اور صرف 7ویں لسٹ اے اننگز تھی۔

دوسری جانب کپتان ثاقب الغنی نے صرف 40 گیندوں پر 128 رنز کی تباہ کن اننگز کھیلی اور 32 گیندوں پر سنچری بنا کر بھارتی لسٹ اے کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے انمول پریت سنگھ کا 35 گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیے: شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

وکٹ کیپر بلے باز آیوش لوہارُکا نے بھی 56 گیندوں پر 116 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ میچ میں مجموعی طور پر 49 چوکے اور 38 چھکے لگے۔

بہار نے تمل ناڈو کا 506 رنز کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا، جو 2022-23 میں اروناچل پردیش کے خلاف بنا تھا۔

ادھر ایک اور میچ میں ایشان کشن نے بھارتی ٹیم میں واپسی کو یادگار بناتے ہوئے جھارکھنڈ کی جانب سے کرناٹک کے خلاف 33 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور 39 گیندوں پر 125 رنز بنا کر ٹیم کو 412/9 کے بڑے اسکور تک پہنچایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں