برٹش ایئر ویز کا نیا یونیفارم، حجاب اور نیم آستین والی شرٹ کے آپشن کے ساتھ متعارف

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی قومی فضائی کمپنی برٹش ایئر ویز (بی اے) نے 20 سال بعد ملازمین کے لیے نیا یونیفارم متعارف کرا دیا، نئے یونیفارم میں حجاب اور نیم آستین والی شرٹ کا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔

برٹش ایئرویز نے 20 سال بعد اپنا نیا یونیفارم ملازمین میں تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔ برطانوی فضائی کمپنی کے یونیفارم میں 20 سال میں پہلی باریہ بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

برٹش ایئر لائنز کے تیار کردہ نئے یونیفارم میں مردوں کے لیے تھری پیس سوٹ اور خواتین کے لیے مختلف آپشنز اسکرٹ، پتلون اور جدید جمپ سوٹ شامل ہیں۔

مسلمان خواتین عملہ کے لیے نئی وردی میں حجاب اور نیم آستین والی شرٹ کا آپشن بھی رکھا ہے، پہلی بار کسی بھی ایئر لائن کے یونیفارم میں ایک جدید جمپ سوٹ متعارف کروایا گیا ہے۔

برٹش ائیرویز کے مطابق سب سے پہلے انجینئرز اور گراؤنڈ عملہ نئی یونیفارم پہنے گا، اس کے بعد طیارے کا عملہ (کیبن کریو)، پائلٹ اور چیک ان ایجنٹس مرحلہ وار نیا یونیفارم پہنیں گے۔

انجنیئرز اور گراؤنڈ عملے نے یونیفارم میں آلات رکھنے کے لیے جیبوں کی تعداد بڑھانے اور ٹچ اسکرین کپڑے والے دستانوں کے اضافے کی درخواست کی تھی جس پر کمپنی کی جانب سے نیا یونیفارم تیار کرایا گیا۔

برٹش ائیرویز کے مطابق نئے یونیفارم میں روایتی رنگوں کو برقرار رکھا گیا ہے، نئے رنگوں میں نیوی بلیو اور سرخ رنگ کا امتزاج شامل کیا گیا ہے۔ حجاب کو ثقافتی اور مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ یونیفارم فیشن ڈیزائنر سیوائل رو اور درزی اوزوالڈ بوتینگ نے تیارکیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’گھر سے فرار‘ کا الزام، افغان طالبان کی عدالت سے خاتون کو قید اور کوڑوں کی سزا

برطانیہ، بینک نوٹ پر ونِسٹن چرچل اور جین آسٹن کی جگہ جنگلی حیات کی تصاویر شائع کرنیکا فیصلہ

واشنگٹن میں ٹرمپ اور بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ نصب

کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق، ڈرائیور سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار

بنگلہ دیش حکومت پارلیمنٹ سے مثبت سیاسی کلچر فروغ دینا چاہتی ہے، وزیر داخلہ صلاح الدین احمد

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے