سعودی عرب: ای کامرس فروخت میں 68 فیصد اضافہ، حجم 30 ارب ریال سے تجاوز کرگیا

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں مادا کارڈز کے ذریعے ای کامرس فروخت اکتوبر 2025 میں اپنی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ سطح پر پہنچ گئی، جس کا مجموعی حجم 30.7 ارب سعودی ریال سے تجاوز کر گیا۔

مزید پڑھیں: کیا پاکستان میں چینی ای کامرس پلیٹ فارم ٹیمو پر پابندی لگے گی؟

یہ اعداد و شمار سالانہ بنیاد پر 68 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں، جبکہ اکتوبر 2024 کے مقابلے میں فروخت میں قریباً 12.4 ارب ریال کا اضافہ ہوا، جب اس عرصے میں ای کامرس فروخت قریباً 18.3 ارب ریال رہی تھی۔

یہ تفصیلات سعودی مرکزی بینک (ساما) کی جانب سے اکتوبر 2025 کے لیے جاری کردہ شماریاتی بلیٹن میں سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ای کامرس فروخت کا حجم قریباً 88.3 ارب ریال تک پہنچ گیا، جو سہ ماہی بنیاد پر 15.2 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ اضافہ دوسری سہ ماہی کے 76.6 ارب ریال کے مقابلے میں قریباً 11.6 ارب ریال زیادہ ہے۔

ماہانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو اکتوبر 2025 میں ای کامرس فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ستمبر 2025 کے مقابلے میں قریباً 1.6 ارب ریال زیادہ ہے، جبکہ ستمبر میں فروخت کا حجم قریباً 29.1 ارب ریال تھا۔

جنوری سے اکتوبر 2025 کے عرصے کا موازنہ کرنے پر مادا کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ای کامرس فروخت میں 47.3 فیصد اضافہ ہوا، جو جنوری 2025 میں ریکارڈ ہونے والے 20.9 ارب ریال کے مقابلے میں قریباً 9.9 ارب ریال کا اضافہ ہے۔

مزید پڑھیں: ای-کامرس کے لیے نیا ٹیکس نظام متعارف، ہر ڈیجیٹل ٹرانزیکشن پر ٹیکس لازمی

قابلِ ذکر ہے کہ یہ اعداد و شمار آن لائن شاپنگ ویب سائٹس، موبائل ایپلیکیشنز اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے مادا کارڈز سے کی جانے والی ادائیگیوں اور خریداریوں پر مشتمل ہیں، جبکہ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کی گئی ٹرانزیکشنز ان میں شامل نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غلط سرجری کیس: وفاقی آئینی عدالت کا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور سرجن کو نوٹس جاری

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

پیٹرولیم بحران: سبسڈی ادائیگی کیس پر بڑا عدالتی حکمنامہ معطل

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

بنگلہ دیشی: 15 اعلیٰ افسران کی تقرریاں متنازع، سول انتظامیہ میں بے یقینی

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟