ایک بیوقوف آدمی نے ساری دنیا سے تعلقات خراب کردیے تھے، آصف زرداری کی عمران خان پر تنقید

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

صدر مملکت آصف زرداری نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بیوقوف آدمی نے ساری دنیا سے تعلقات خراب کردیے تھے۔

سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر مملکت آصف زرداری، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: بینظیر بھٹو کی برسی پر جلسہ: 9 مئی جیسے اقدامات اور اداروں کو گالیاں دینا سیاسی دائرے میں نہیں آتا، بلاول بھٹو

آصف زرداری نے کہاکہ ماضی کی ایک حکومت میں معیشت کو تباہ کیا گیا، لیکن اب ہم نہ صرف بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر کررہے ہیں بلکہ معیشت کو بھی بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہمارے ساتھ ہیں، اور آج ٹرمپ بھی فیلڈ مارشل کی تعریف کرتا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا۔

آصف زرداری نے کہاکہ ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد مودی کو سمجھ آگئی کہ جنگ کوئی کھیل نہیں ہے۔

انہوں نے مودی سرکار کو للکارتے ہوئے کہاکہ بھارت خود کو ہم سے 10 گنا بڑا ملک کہتا ہے لیکن لڑنے کے لیے دل گردہ بھی تو چاہیے، ہم چاہتے تو بھارت کے سارے جہاز گرا سکتے تھے۔

آصف زرداری نے کہاکہ ملٹری سیکریٹری نے جنگ سے قبل مجھے آکر کہاکہ بنکر میں چلیں تو میں نے کہاکہ لیڈر کبھی بنکروں میں نہیں مرتے۔

صدر مملکت نے کہاکہ دھرتی ماں کو جب بھی ضرورت پڑی، ہم تن، من، دھن لگانے سے گریز نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: بینظیر بھٹو کی برسی پر آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان

انہوں نے کہاکہ ہم جنگ کے شوقین نہیں ہیں، لیکن جو بھی ہماری دھرتی کی طرف دیکھے گا اسے ہماری فوج ناکوں چنے چبوانے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی