ریاست مخالف بیانیہ، حکومت نے یوٹیوبر عادل راجا پر بڑی پابندی عائد کردی

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے یوٹیوبر عادل فاروق راجا کے خلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

عادل فاروق راجا کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ وفاقی کابینہ نے بھی ان پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات پر کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے پر عادل فاروق راجا کے خلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی شق ’11 ای ای‘ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp