پاکستان کا بھارت میں مسلمانوں کیخلاف تشدد پر شدید تشویش کا اظہار

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بھارت میں اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں، کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور ہراسگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ طاہر اندرا بی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ کرسمس کے دوران ہونے والی تخریب کاری کے واقعات اور مسلمانوں کے خلاف ریاستی سطح پر مہمات قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسلمانوں کے گھروں کا انہدام اور ہجوم کے ہاتھوں بربریت کے ساتھ قتل جیسے واقعات سلمانوں میں خوف اور علیحدگی کے جذبات کو گہرا کر رہے ہیں۔

اس ضمن میں بھارتی شہری محمد اخلاق کے ہجوم کے ہاتھوں قتل عمد کے معاملے کو خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا، جس میں بھارتی ریاست نے مجرموں کو احتساب سے بچایا —

یہ بھی پڑھیں: بھارت خوارج اور بلوچستان میں سرگرم دہشتگردوں کا سرپرست ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے متاثرین کی فہرست افسوسناک حد تک طویل ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت میں خطرے سے دوچار کمیونٹیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟