کور کمانڈر ہاؤس حملے میں ملوث ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) حملہ کیس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے 16 ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیرا اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں کمانڈنگ افسرنے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے 16 شرپسندوں کی حراست مانگی۔

عدالت نے کمانڈنگ افسر کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیر بعد کمانڈنگ افسر کی استدعا منظور کرلی۔

عدالت نے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16 شرپسندوں کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

لاہور اے ٹی سی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایس پی کیمپ جیل 16 ملزمان کو مزید کارورائی کے لیے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرے، کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان آفیشل ایکٹ کے سیکشن 3،7 اور 9 کے تحت قصور وار پائے گئے ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے اوراب ملزمان کے خلاف مزید کارروائی آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں