بھارت کی معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ نندنی سی ایم نے 26 سال کی عمر میں خودکشی کر لی، وہ اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔

کنڑ اور تمل ٹیلی وژن میں تیزی سے ابھرنے والی اداکارہ نندنی سی ایم کو بنگلور میں ان کی رہائش گاہ میں مردہ پایا گیا۔ پولیس کے مطابق ان کی جانب سے چھوڑا گیا نوٹ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور خاندان کی طرف سے سرکاری ملازمت اختیار کرنے کے دباؤ سے پریشان تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: خود کشی کرنے والے امریکی اداکار جیمز رینسن کی اہلیہ کی مالی امداد کی اپیل

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 29 دسمبر کی صبح کینگیری علاقے میں پیش آیا۔ نندنی کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور کہا ہے کہ کسی پر شبہ نہیں ہے۔ پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق نندنی کے والد جو سرکاری اسکول کے استاد تھے 2021 میں وفات پا گئے تھے۔ اس کے بعد انہیں ہمدردانہ بنیادوں پر سرکاری عہدہ پیش کیا گیا لیکن وہ اداکاری کے کیریئر کو جاری رکھنا چاہتی تھیں۔ نندنی کی ڈائری کے مطابق وہ گھر میں سنی نہیں جا رہی تھیں جس کے باعث وہ جذباتی دباؤ کا شکار تھیں اور وہ صحت کے مسائل سے بھی دوچار تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کا رنگ دینے والا باپ گرفتار

نندنی بالاری ضلع کے کوٹور کی رہائشی تھیں اور کئی سالوں سے بنگلور میں مقیم تھیں۔ انہوں نے کنڑ ٹی وی سیریل جیوا ہووگیدے، سنگھارشہ، مذھوماگالو، اور نینادے نا میں معاون کردار ادا کیے۔ تمل ٹی وی میں انہوں نے سیریل ’گوری‘ میں دوہرا مرکزی کردار بھی نبھایا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی باڈی کواہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کے صحیح اسباب کی تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بٹ کوائن 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر، قیمت 81 ہزار ڈالر کے قریب پہنچ گئی

بدخشان میں مزاحمت طالبان رجیم پر کاری ضرب، جلاوطن حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہونے کا امکان

آزاد کشمیر اسمبلی: اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ن لیگ کو واضح برتری

طاقتور اے آئی ماڈلز سیکیورٹی کے لیے نیا خطرہ، حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری آسان ہونے کا خدشہ

کوڑے میں پھینکی گئی زائدالمیعاد چاکلیٹس اٹھانے کے لیے بھارت کی سڑک پر بھیڑ، ویڈیو وائرل

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کا اتحاد، دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کو قبول کریں گے؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا