معروف امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے دنیا کی پانچویں ارب پتی موسیقار بن گئیں

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی سپر اسٹار بیونسے نے باقاعدہ طور پر ارب پتی کلب میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ فوربس کے مطابق بیونسے اب دنیا کی پانچویں موسیقار ہیں جو ارب پتی بنیں۔ اس فہرست میں ان کے شوہر جے زی، ریحانہ، بروس اسپرنگزٹین اور ٹیلر سوئفٹ پہلے سے شامل ہیں۔

بیونسے کی دولت میں اضافہ ان کی شاندار لائیو پرفارمنس اور کاروباری منصوبوں کی بدولت ہوا ہے۔ ان کے ’کاؤ بوائے کارٹر‘ ٹور نے صرف ٹکٹ کی فروخت سے 400 ملین ڈالر سے زائد کی آمدنی حاصل کی جبکہ مرچنڈائز سے مزید 50 ملین ڈالر کی کمائی ہوئی۔ اس سے قبل ان کا ’رینائسنس‘ ورلڈ ٹور 579 ملین ڈالر سے زائد کا ریونیو حاصل کر چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 2 پاکستانی اسٹارٹ اپس نے فوربس ایشیا کی ’100 ٹو واچ‘ لسٹ میں جگہ بنالی

فوربس کے مطابق بیونسے کی زیادہ تر دولت موسیقی سے حاصل ہوتی ہے جس میں ٹورز، کیٹلاگ ریونیو اور اپنے کام کی ملکیت شامل ہے۔ 2010 میں پارک وُڈ انٹرٹینمنٹ کے قیام کے بعد انہوں نے اپنی موسیقی، فلمیں، کنسرٹس اور ڈاکیومنٹریز کو مکمل طور پر اندرونِ خانہ منظم کیا۔

ان کا 2024 کا البم ’کاؤ بوائے کارٹر‘ بھی ایک بڑی کامیابی ثابت ہوا اور اسے ’آلبم آف دی ایئر‘ گرامی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے بعد جو ٹور ہوا وہ 2025 کا سب سے زیادہ کمائی کرنے والا میوزک ٹور بن گیا جس میں 350 عملے کے ارکان، 100 سیمی ٹرک اور 8 بوئنگ 747 کارگو طیارے استعمال ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 میں دنیا کے 10 امیر ترین افراد: کن کی دولت میں کمی آئی اور کون مزید امیر بن گئے؟

بیونسے نے اپنے کیریئر کا آغاز 1990 کی دہائی کے آخر میں گروپ ’ڈیسٹنیز چلڈ‘ کے ساتھ کیا اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں سولو کیریئر کی طرف بڑھی۔ آج وہ گرامی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈ یافتہ اور سب سے زیادہ نامزد ہونے والی آرٹسٹ ہیں۔

ان کی حالیہ آمدنی میں 2024 کے این ایف ایل کرسمس ہاف ٹائم شو ’بیونسے باؤل‘ کے لیے تقریباً 50 ملین ڈالر اور لیوائز کے اشتہارات کے لیے 10 ملین ڈالر شامل ہیں۔

فوربس کے مطابق 2025 میں دنیا بھر میں 3,000 سے زیادہ ارب پتی موجود ہیں۔ تاہم ان میں سے بہت کم لوگ ثقافت، شاندار پرفارمنس اور بے مثال اسٹار پاور کو ارب ڈالر کے کاروبار میں تبدیل کرنے کا دعویٰ کر سکتے ہیں جیسا کہ بیونسے نے کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟