فیفا صدر جیانی انفانٹینو سے ملاقات، ارشد ندیم عالمی اسپورٹس آئیکون بن گئے

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔

پیرس اولمپکس میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی دنیا کے کھیلوں کی سب سے طاقتور اور بااثر شخصیات میں شمار ہونے والے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے دلچسپ اور یادگار ملاقات ہوئی ہے۔

یہ ملاقات دبئی میں ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی، جس کے بعد ارشد ندیم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میدان سے عالمی فورمز تک، کھیل کی واقعی ایک ہی زبان ہوتی ہے۔ ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے ملاقات میرے لیے باعثِ اعزاز رہی۔‘

یہ بھی پڑھیے   پیرس اولمپکس کے ہیرو ارشد ندیم کو دبئی میں بھی عالمی اعزاز مل گیا

اس ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب ارشد ندیم جیسی پاکستانی اسپورٹس شخصیت کی ملاقات عالمی کھیلوں کی قیادت کرنے والی شخصیت سے ہوتی ہے تو یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انہوں نے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر کس قدر بلند کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ محض ایک رسمی ملاقات نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کا ایک تاریخی لمحہ ہے، جو وقار، مقام اور عالمی پہچان کی علامت بن چکا ہے۔

ارشد ندیم اب صرف پاکستان کے جیولن تھرو کے چیمپئن نہیں رہے بلکہ وہ پاکستانی کھیلوں کے عالمی سفیر کے طور پر ابھر چکے ہیں۔ وہ ایسے بین الاقوامی اسپورٹس آئیکون بن گئے ہیں جو دنیا کے اعلیٰ ترین کھیلوں کے فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ٹوکیو اولمپکس کے بعد پاکستان چھوڑنے کی آفر ہوئی جسے مسترد کردیا تھا، ارشد ندیم

آج جہاں بھی کھیلوں کی دنیا کی بڑی شخصیات جمع ہوتی ہیں، وہاں پاکستان کا ایک نمایاں چہرہ ضرور نظر آتا ہے اور وہ چہرہ ارشد ندیم کا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا