مریم نواز نے پنجاب کو گلدستہ بنا دیا، پختونخوا کی بہو ہونا عوام کی خوش قسمتی ہے، کیپٹن صفدر

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیٹی نے پنجاب کو ایک پھول کا ایک گلدستہ بنا دیا ہے، بدمعاشی اور غنڈا گردی بند کردی، قبضہ گروپ ختم کردیا، یہ سب ایک عورت کررہی ہے۔

خیبرپختونوا کے علاقے تورغر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولویوں نے کہا کہ کتاب کو ووٹ دو تو ثواب ملے گا، سیاسی کتاب کو ووٹ دینے سے ثواب نہیں ملتا۔ کالاڈھاکا کے نوجوانوں نے 34 ہزار ووٹ اس شخص کو دے دیے جس کو کالاڈھاکا کے راستے کا بھی نہیں پتا، تورغر کا بوجھ اب میرے اوپر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ تورغر، مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح

کیپٹن صفدر نے کہا کہ اگر میں نے ایک روپیہ بھی حرام کھایا ہو تو اللہ مجھے معاف نہیں کرے گا، یہ آپ کی خوش بختی ہے کہ مریم نواز خیبرپختونخوا کی بہو ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو عزت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بسوں میں بھر کر لاہور لے جایا گیا اور تورغر کا سودا کیا گیا، یہاں اسکول اسپتال نہیں ہیں، لوگ پشاور اور لاہور جاکر مزدوری کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم