کم عمری میں ٹرین سفر کے دوران ہراسانی کا سامنا، برطانیہ کی ملکہ کمیلا کا انکشاف

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی ملکہ کمیلا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کم عمری میں ٹرین کے سفر کے دوران ایک اجنبی شخص کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بی بی سی ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ملکہ کمیلا نے نوجوانی میں پیش آنے والے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک روز ٹرین میں سفر کے دوران کتاب پڑھ رہی تھیں کہ اسی دوران ایک اجنبی شخص نے اچانک ان پر حملہ کیا اور ہراساں کرنا شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: نوکری کا جھانسہ اور ہراسانی، کبڈی کی معروف کھلاڑی نے خودکشی کر لی

ملکہ کمیلا کے مطابق، اس نازک صورتحال میں انہوں نے اپنی والدہ کی نصیحت کو یاد رکھا اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوتا اتار کر اس شخص پر دے مارا، مزاحمت کی اور بعد ازاں ٹرین سے اتر گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اُس وقت ان کی عمر 16 یا 17 سال تھی اور یہ واقعہ طویل عرصے تک ان کے لیے ذہنی صدمے کا باعث بنا رہا۔

مزید پڑھیں: ’نیشنل کرش‘ بننے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا، نازیبا پیغامات کا انکشاف

ملکہ برطانیہ کا کہنا تھا کہ جب بھی گھریلو تشدد یا ہراسانی جیسے موضوعات پر بات ہوتی ہے تو یہ واقعہ انہیں دوبارہ یاد آ جاتا ہے، جو آج بھی انہیں پریشان کر دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp