بنگلہ دیش کی قومی ائیرلائن کو براہ راست کراچی پروازوں کی اجازت

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن کو ڈھاکہ سے کراچی کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد ڈھاکہ کراچی اور کراچی ڈھاکہ پروازوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ اجازت وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد دی گئی ہے اور ابتدائی طور پر 30 مارچ 2026 تک مؤثر رہے گی۔

مزید پڑھیں:بھارتی ائیرلائن انڈیگو میں مسافر کو دیے گئے سینڈوچ سے زندہ کیڑا برآمد

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈھاکہ سے کراچی کے لیے رات 8 بجے روانہ ہوا کرے گی، جو رات 11 بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر لینڈ کرے گی۔ اسی طرح کراچی سے ڈھاکہ کے لیے پرواز رات 12 بجکر 1 منٹ پر روانہ ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن نے بنگلہ دیشی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے۔ ایئرلائن کو پاکستان کی فضائی حدود میں منظور شدہ روٹس استعمال کرنے کی اجازت ہوگی تاہم اسے پرواز سے قبل فلائٹ سے متعلق تمام ضروری معلومات کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

مزید پڑھیں:سنگاپور ائیر لائن کا پاکستان سے فلائٹ آپریشنز کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی ایئرلائن کو یہ اجازت ابتدائی طور پر 30 مارچ 2026 تک دی گئی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کا امکان اسی ماہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفری سہولتوں، تجارتی روابط اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم لیڈر کے خلاف کسی بھی حملے کو اعلان جنگ سمجھا جائےگا، ایرانی صدر نے خبردار کردیا

غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے لیے ایک ارب ڈالر دینا ہوں گے، ٹرمپ انتظامیہ نے 60 ممالک کو چارٹر بھیج دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ ایڈوائزری پینل کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی گل پلازہ آتشزدگی: صدر زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

ویڈیو

کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا، 6 افراد جاں بحق، عمارت کے کئی حصے منہدم

مردان جیل کے قیدی ہنر سیکھنے کے ساتھ ساتھ کمائی بھی کرنے لگے، مگر کیسے؟

کشمیری وازوان، ذائقوں کی روایت اور تاریخ

کالم / تجزیہ

منٹو کا ہم راہی

مصدق سے مادورو تک

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے