برزل پاس میں برف کا تودہ گرنے سے پاک فوج کے آفیسر اور سپاہی سمیت 3 افراد شہید

ہفتہ 3 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں برزل پاس پر برف ہٹانے کے دوران پاک فوج کے آفیسر اور سپاہی سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ناران میں برفانی تودہ گرنے سے 20 ہوٹل متاثر، امدادی سرگرمیوں میں دشواری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب برزل پاس کھولنے کے لیے برف ہٹانے کی ایک کارروائی جاری تھی کہ اس دوران تودہ گرنے سے کیپٹن اصمد اور مشین آپریٹر سمیت 4 افراد پھنس گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران چاروں افراد کو برف سے نکالا گیا لیکن کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان افراد نے انتہائی سخت موسمی حالات میں ایک مشکل آپریشن کی قیادت کرکے اپنی افواج کی نقل و حرکت کو ممکن بنانے میں اپنی جانوں کی قربانی پیش کی۔

مزید پڑھیں: ملک کے شمالی علاقوں میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی قربانی اور فرض شناسی اس بات کی دلیل ہے کہ پاک فوج کے تمام اہلکار وطن کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں اور ملک کی خاطر جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا کام سیاسی جماعتوں سے بات کرنا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کردیا

مصنوعی ذہانت کا استعمال، ملازمین پر نئے نفسیاتی دباؤ کا خدشہ

16 سال کی عمر میں زبردستی شادی، ماڈل کا ملائیشین شہزادے کے خلاف خوفناک انکشاف

بنگلہ دیش بھارت سرحد پر ہلاکتوں کے خلاف ڈھاکا میں احتجاج کا اعلان

بشریٰ انصاری جعلی اکاؤنٹس سے تنگ، عوام کو خبردار کردیا

ویڈیو

لائیوخیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟