کوئٹہ، پنجگور میں جامع مسجد کے قریب دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

پیر 5 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں مرکزی جامع مسجد کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، بلگتر کے علاقے میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج بھی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا، جس کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp