پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو آئی سی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل فائنل کے موقع پر منعقد ہوگا۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’اے این آئی‘  کے مطابق یہ اجلاس 30 اور 31 مئی کو بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا، جہاں آئی سی سی کے مختلف اجلاسوں میں عالمی کرکٹ سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ان اجلاسوں میں کرکٹ کے عالمی ڈھانچے، آئندہ ایونٹس کی تیاری اور انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے۔ تاہم پی سی بی کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 82 واں اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری

یاد رہے کہ آئی پی ایل فائنل کے موقع پر ہونے والے یہ اجلاس عام طور پر کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ حکام کے درمیان پالیسی سازی اور مشاورت کے لیے اہم سمجھے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘