غزہ میں اسرائیلی حملہ، حماس کے اہم کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، 7 فلسطینی شہید

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل نے غزہ میں ایک فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ عزالدین الحداد کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ حملے میں کم از کم 7 فلسطینی شہید اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ شہدا میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں جمعے کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک اپارٹمنٹ اور ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچے سمیت کم از کم 7 افراد جان سے گئے، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عزالدین الحداد حملے میں مارے گئے یا زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:حماس کا سیاسی وجود ختم کرنا مقصد نہیں، بورڈ آف پیس کے نمائندے کا بیان

حماس کی جانب سے ابھی تک عزالدین الحداد کی حالت یا مقام کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ وہ مئی 2025 میں محمد سنوار کی ہلاکت کے بعد غزہ میں حماس کے عسکری سربراہ بنے تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع نے مشترکہ بیان میں کہا کہ عزالدین الحداد 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے منصوبہ سازوں میں شامل تھے، جن کے بعد غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا آغاز ہوا تھا۔

یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ جنگ بندی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ کے بعد کے غزہ منصوبے پر اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی