عابدہ پروین کے انتقال کی افواہیں، بیٹی کا ردعمل بھی آگیا

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی موت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ ان کی بیٹی نے تصدیق کی ہے کہ عابدہ پروین بالکل صحت مند ہیں اور ان کی موت کی خبریں مکمل طور پر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔

بیٹی نے کہا کہ میری والدہ بالکل خیریت سے ہیں۔ مداحوں کو میری والدہ کی موت کے بارے میں غلط خبریں دی جا رہی ہیں۔ عوام سے درخواست ہے کہ صرف قابلِ اعتماد ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب،رنگا رنگ آتشبازی اور گلوکاروں کی شاندارپرفارمنس نے چارچاند لگا دیے

انہوں نے وضاحت کی کہ لاہور کے ڈلگران چوک کے ایک رہائشی کا جمعرات کو انتقال ہوا اور ان کا نام بھی عابدہ پروین تھا، جس کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی۔

عابدہ پروین کے انتقال کی جھوٹی رپورٹس نے ملک اور بیرونِ ملک کے مداحوں میں تشویش پیدا کر دی تھی۔ خاندان کے ذرائع نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ بغیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں اور گلوکارہ اور ان کے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔

واضح رہے کہ عابدہ پروین پاکستان کی سب سے ممتاز گلوکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداح موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بری امام میں گھروں کے انہدام کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رہے گی؟

انسانی شعور کو کوانٹم عمل سے سمجھا جا سکتا ہے، آکسفورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار