پرویز الٰہی کا موبائل فون معمہ بن گیا؟

جمعہ 26 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں ضمانت خارج  ہوئی تو پولیس اینٹی کرپشن کے اہکاروں کے ساتھ ظہور الٰہی روڑ والے گھر پر ریڈ کیا اور ہر طرف سے ناکہ لگایا تاکہ پرویز الہی قانون کو دیکھ کر بھاگ نہ سکیں۔

پولیس موبائل لوکیٹر لے کر پرویز الٰہی کے گھر کی اندر داخل ہوئی اور ہر جگہ کی تلاشی لی مگر پرویز الٰہی نہیں ملے لیکن موبائل لوکیٹر پرویز الہی کی اطلاعات انکی موجودگی نزدیک بتاتا رہا۔

موبائل لوکیٹر کی وجہ سے پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھروں سے ملحقہ 5 گھروں پر چھاپہ مارا  اور ایک اسکول میں بھی جاکر تلاشی لی مگر نہ تو موبائل مل سکا اور نہ ہی پرویز الٰہی۔

پرویز الٰہی کے گھر والے محصور

ترجمان پرویز الٰہی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی فیملی کو اس وقت پولیس نے محصور کیا ہوا ہے نہ تو کوئی گھر آسکتا ہے اور نہ کوئی گھر سے باہر جاسکتا ہے اور ہر  گھنٹے بعد تلاشی لینے کے لیے پولیس کے کچھ لوگ گھر آجاتے ہیں۔

گھر کی طرف آنے والے پانچوں راستوں پولیس تعینات ہے اور گزار گاہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ  کل ایس پی عمار شیرازی  کی سربراہی میں پرویز الٰہی کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا اور اب ڈی آئی جی کی سربراہی میں دوبارہ چھاپہ مار جارہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس سرچ وارنٹ تک نہیں ہیں اور سیاسی لڑائی میں گھر والوں کا کیا قصور، حکومت چادر اور چار دیواری کا خیال کرے۔

لوکیشن بتانے والا موبائل کس کا ہے؟

پولیس کے مطابق جس فون  پر پرویز  الٰہی کی آواز سنی گی وہ شاید ان کے کسی ڈرائیور کا ہے جس کی لوکیشن ہمیں گھما رہی ہے۔ پرویز الٰہی نے تقریبا 5 بجے کے قریب گھر پر فون کیا تھا اور اسی تصدیقی فون لوکیشن کو لے کر ہم یہاں آئے ہیں ہمیں ابھی پرویز الٰہی کی گرفتاری میں کامیابی نہیں ملی لیکن ہمارے اہلکار وہاں پر موجود ہیں اور پرویز الہی کو گرفتار کرنا ہے کیوں کہ ان کی ضمانت خارج ہوگی ہے لہذا ہم اپنی ڈیوٹی کرنے پر مجبور ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر پرویز الہی کو یہ لگتا ہے کہ ہم نے ان کے  گھر والوں کو یر غمال بنایا ہوا تو یہ کہنا غلط ہوگا ہم نے اطراف پر پولیس اہکار ضرور کھڑے کیے ہیں کیوں کہ ہمیں ایک مجرم کی تلاش ہے اس وجہ سے راستے بند کیے ہوئے ہیں۔

24 گھنٹے ہوگئے پولیس کو کامیابی نہیں ملی

پچھلے 24 گھنٹے سے پولیس پرویز الٰہی کے گھر کے باہر موجود ہے ظہور الٰہی روڑ کو آنے اور جانے والی سڑکیں بند کی ہوئی ہیں اور گرفتاری آپریشن کی وجہ سے وہاں پر رہنے والے شدید تنگ ہیں بچوں کو اسکول آنے جانے میں مسئلہ ہو رہا ہے۔

پرویز الٰہی کے گھر پولیس کے تازہ دم دستے پہنچ گئے

پولیس اور ایلیٹ فورس کے تازہ دم دستے چودھری پرویز الٰہی کے گھر کے باہر پہنچ گئے۔

پولیس نے پرویز الٰہی کے گھر کے آس پاس ناکہ بندی سخت کر دی اور گھر کے اندر اور باہر جانے پر پابندی عائد کر دی۔

میڈیا کو دور دھکیل دیا گیا

پولیس نے کورییج کے لیے آنے والے میڈیا نمائندوں اور میڈیا کی گاڑیوں کو زبردستی نہر کنارے دھکیل دیا۔

اہلکاروں نے میڈیا کو تنبیہ کی ہے کہ کوئی بھی میڈیا پرسن سرچ آپریشن کے دوران آس پاس نظر نہ آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!