ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، دسمبر میں 3.6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر دسمبر 2025 میں 3.6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کا دباؤ: پاکستانیوں کو بنیادی ضروریات نے جکڑ لیا، ترسیلات زر پر انحصار بڑھ گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیرِ وزیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایا ہے کہ دسمبر 2025 کی ترسیلاتِ زر گزشتہ سال دسمبر میں بھیجی گئی 3.1 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 17 فیصد زیادہ رہیں۔

نومبر 2025 میں بھیجی گئی 3.2 ارب ڈالر کے مقابلے میں یہ اضافہ 13 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

خرم شہزاد نے مزید بتایا کہ مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی ترسیلاتِ زر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: ترسیلات زر میں اضافہ، مگر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ برقرار

مشیرِ وزیرِ خزانہ نے امید ظاہر کی کہ مالی سال 2026 میں مجموعی ترسیلاتِ زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شبِ معراج پر قوم کے نام پیغام

نیتن یاہو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر حملہ مؤخر کرنے کی درخواست

پاکستان اور بھارت کی دوبارہ جنگ، ایران خانہ جنگی میں کون سے طاقتیں ملوث؟ڈونلڈ ٹرمپ کو روکنے والا کون؟

شمالی علاقوں میں 16 سے 22 جنوری کے دوران شدید برفباری کا الرٹ جاری

پنجاب پولیس کے 15 افسران کو ترقی دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

پاکستان اور بھارت کی دوبارہ جنگ، ایران خانہ جنگی میں کون سے طاقتیں ملوث؟ڈونلڈ ٹرمپ کو روکنے والا کون؟

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘