سابق شوہر نے میری ساری جمع پونجی چھین لی، مایا خان کا انکشاف

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان مایا خان کا کہنا ہے کہ ان کے سابق شوہر نے ان کی تمام جمع پونجی چھین لی تھی۔

مایا خان نے حال ہی میں نادیہ خان کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے تلخ تجربات شیئر کیے۔

مایا خان نے کہا کہ ’میری جمع پونجی میرے سابق شوہر نے چھین لی۔ میں نے ہر جگہ اس کے بارے میں بات کی اور میرے پاس تمام ثبوت موجود تھے۔ دو سال تک عدالتوں کا چکر لگانے کے باوجود میں اپنی محنت کی کمائی واپس نہیں لے سکی‘۔

میزبان نے کہا کہ آپ کو کورٹ کے چکر لگانے کے بجائے میڈیا میں بات کرنی چاہیے تھی جس پر مایا خان نے کہا کہ آپ کی بات درست ہے میں میڈیا میں جا سکتی تھی لیکن صدمے کے دوران ایسے خیالات ذہن میں نہیں آتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کے دنوں میں مجھے واقعی بہت صدمہ ہوا کیونکہ جب مشہور لوگ عدالت میں جاتے ہیں اور لوگ انہیں پہچان لیتے ہیں تو خود کو اتنی کمزور حالت میں دیکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’25 لاکھ سے 4 لاکھ تک‘، اداکارہ مایا خان نے معاوضے میں حیران کن کمی کا راز فاش کردیا

واضح رہے کہ مایا خان نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈراموں ایک محبت سو افسانے سے کیا تاہم انہیں اصل شہرت سما ٹی وی کے مقبول مارننگ شو سے حاصل ہوئی۔

 وہ 2024 میں ڈرامہ مائی ری کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر واپس آئیں، جبکہ کبھی میں کبھی تم اور بڑے بھیا میں اپنے کردار کے باعث خوب داد سمیٹی۔ اس کے علاوہ مایا خان ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں اور اپنا ہربل برانڈ چلا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنی گالا پولیس کی کارروائی، گھریلو چوری میں ملوث ملزم گرفتار

امریکی قونصل جنرل کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، مریم نواز کے دورۂ امریکا پر تبادلہ خیال

ایک کلک کی غلطی کس طرح ذاتی معلومات لیک کرسکتی ہیں؟ طلبہ کے لیے اہم الرٹ جاری

گلگت بلتستان کی خواتین کوہ پیماؤں نے 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی سر کرلی

چین میں مشینوں کی حکمرانی؟ روبوٹکس انقلاب نے نئی بحث چھیڑ دی

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کا اتحاد، کیا کارکنوں کو دونوں رہنماؤں کا ملنا قبول ہوگا؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا