سائیڈ شیشے ہونے کے باوجود 500 کا چالان کیوں؟ شہری کا موٹروے پولیس کے خلاف احتجاج

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موٹروے پر سفر کرنے والے ایک شہری نے پولیس اہلکار کی جانب سے سائیڈ شیشے موجود ہونے کے باوجود 500 روپے کا چالان کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

موٹروے پر سفر کرنے والے ایک شہری نے بتایا کہ ان کی گاڑی کو پولیس نے روکا اور چالان جاری کر دیا جس میں درج تھا کہ گاڑی کے سائیڈ شیشے موجود نہیں ہیں۔ شہری کے مطابق جب انہوں نے اہلکار کو بتایا کہ شیشے موجود ہیں تو پولیس نے ان کی بات نہ سنی اور کہا کہ 700 روپے کا جرمانہ بنتا ہے مگر رعایت کر کے 500 روپے لیا گیا ہے۔

شہری کا کہنا تھا کہ چالان کرنے پر میں نے ایک بار پھر اصرار کیا کہ سائیڈ شیشے موجود ہیں مگر اس پولیس اہلکار نے بات نہ سنی اور مصروف ہو گیا۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے کہا کہ ان کو ٹارگٹ دیا جاتا ہے کہ آپ نے ایک دن میں اتنے چالان کرنے ہیں اس لیے یہ چالان کرنے کےلیے کوئی نہ کوئی جواز تراش لیتے ہیں۔

جاوید نامی صارف نے کہا کہ جس اہلکار نے چالان کیا اس کی ثبوت کے ساتھ مکمل ویڈیو بنانی چاہیے تھی تاکہ یہ اہلکار آئندہ کچھ سوچ سمجھ کر چالان کرتا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ بھی فیصل آباد میں اسی قسم کا واقعہ پیش آیا تھا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ بحث کرنا جرم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp