کیٹی بندر: چھوٹی لانچ کو حادثہ، 6 جانیں بچالی گئیں

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں واقع ساحلی علاقے کیٹی بندر کےقریب سمندرمیں ایک چھوٹی لانچ ڈوب گئی تاہم مقامی ماہی گیروں کی مدد سے میری ٹائم سیکیورٹی اہلکاروں نے حادثے کے شکار 8 میں 6 افراد کی جان بچالی۔

یہ بھی پڑھیں: بپر جوائے کی شدت میں مسلسل اضافہ، سمندری طوفان 15 جون کو کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکان

متعلقہ حکام کے مطابق ایک شخص کی لاش نکال لی گئی جبکہ ڈوبنے والے ایک اور ٖفرد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ کراچی اور کیٹی بندر سے تعلق رکھنے والے 8 افراد شکار پر نکلے تھے اور وہ باقاعدہ ماہی گیر نہیں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ لانچ چھوٹی تھی اور گہرے سمندر میں اتارنے کے لیے موزوں نہیں تھی۔ مزید برآں ابتدائی معلومات کے مطابق شکار پر نکلنے والے افراد نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی تھیں۔

مزید پڑھیے: انڈس ڈیلٹا: صفحہ ہستی سے مٹتے گاؤں، سمندر کی نذر ہوتی ایک بھرپور ثقافت، وجہ کیا ہے؟

حکوم کے مطابق الٹنے والی لانچ کو نکال لیا گیا ہے جبکہ واحد بخش نامی شخص کی تلاش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار