کینیڈا کے صوبے البرٹا میں واقع فوجی اڈے وین رائٹ میں پیش آنے والے ایک واقعے کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
کینیڈا کے وزیر دفاع ڈیوڈ میک گنٹی نے ہفتے کی شب بتایا کہ فوجی اڈے پر پیش آنے والے واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا اور یورپ جمہوریتوں کے تحفظ کے لیے اتحاد بنائیں، مارک کارنی
ڈیوڈ میک گنٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں یہ اطلاع دیتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ فوجی اڈے پر پیش آنے والے واقعے کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے اور افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
A serious incident creating a major fire has occurred at CFB Wainwright, in Alberta.
Our thoughts are with all the brave women and men affected.
We are working closely with the Government of Alberta and local authorities. Premier Smith and I are in close contact as are our…
— Mark Carney (@MarkJCarney) October 18, 2026
اس سے قبل کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ فوجی اڈے پر ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔
تاحال حکام نے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد یا واقعے کی نوعیت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔

وزیر دفاع ڈیوڈ میک گنٹی کا کہنا تھا کہ حکام آئندہ چند گھنٹوں اور دنوں میں اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کریں گے۔
مزید پڑھیں: کینیڈا: باربی کیو سے شروع ہونے والا جھگڑا شدت اختیار کرگیا، بھارتی نژاد مالک مکان گرفتار، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ وین رائٹ فوجی اڈا کینیڈا کے صوبے البرٹا میں واقع ہے اور ایڈمنٹن شہر سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع یہ اڈا ملک کے مصروف ترین فوجی اڈوں میں شمار ہوتا ہے۔











