ٹرمپ کے حکم پر ایران پر امریکی حملہ؟ ممکنہ فوجی آپشنز سامنے آ گئے

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے بیانات کے بعد تجزیہ کاروں نے ان آپشنز کی نشاندہی کی ہے جن کے ذریعے امریکا ایران کو نشانہ بنا سکتا ہے، تاہم ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ ایسا قدم خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکا مشرقِ وسطیٰ میں عمان، قطر، بحرین، کویت اور عراق سمیت مختلف ممالک میں فوجی اڈے رکھتا ہے، جو اسے ایران کے خلاف فوری کارروائی کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں، مگر یہی موجودگی امریکی افواج کو ممکنہ جوابی حملوں کے خطرے سے بھی دوچار کرتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر صدر ٹرمپ فوجی کارروائی کی منظوری دیتے ہیں تو امریکا کے پاس کئی راستے موجود ہیں۔ ان میں علاقائی اڈوں سے فضائی حملے، خلیج عرب میں موجود بحری جہازوں اور آبدوزوں سے کروز میزائل داغنا، مسلح ڈرونز کے ذریعے حساس اہداف کو نشانہ بنانا، اور سائبر حملے شامل ہیں، جن کا مقصد ایرانی فوجی نظام اور مواصلاتی ڈھانچے کو مفلوج کرنا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا کے اطاعت کے مطالبے کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا رہے گا،  آیت اللہ خامنائی

اس کے علاوہ خفیہ اسپیشل فورسز آپریشنز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے اہم فوجی یا جوہری تنصیبات پر محدود حملے بھی ممکنہ آپشنز میں شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی فوجی دباؤ ایران کی قیادت کو اندرونی احتجاج کے مقابلے میں مزید متحد کر سکتا ہے، جس سے خطے میں عدم استحکام اور تصادم کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟