امریکا نے وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کر دی ، 500 ملین ڈالر کی رقم اکاؤنٹس میں محفوظ

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے وینزویلا کے ساتھ طے پانے والے 2 بلین ڈالر کے معاہدے کے تحت پہلی بار وینزویلا کے تیل کی فروخت مکمل کر لی ہے، جس کی مالیت تقریباً 500 ملین ڈالر ہے اور رقم امریکی کنٹرول والے بینک اکاؤنٹس میں رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے وینزویلا سے روانہ ہونے والا ایک اور تیل بردار جہاز ضبط کرلیا

امریکی عہدیدار نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ وینزویلا کے تیل کی پہلی فروخت معاہدے کا حصہ ہے جو حال ہی میں واشنگٹن اور کاراکاس کے درمیان طے پایا تھا۔ مزید فروخت آنے والے دنوں اور ہفتوں میں متوقع ہے۔

ابتدائی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی، جس کی مالیت تقریباً 500 ملین ڈالر ہے ، امریکی حکومت کے زیرِ انتظام بینک اکاؤنٹس میں رکھی جا رہی ہے، جس کے بارے میں ایک انتظامی عہدیدار نے بتایا کہ یہ رقم جمع کرنے کے لیے ایک خصوصی حکم جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس رقم کا مرکزی اکاؤنٹ قطر میں واقع ہے، جسے ایک غیرجانبدار مقام کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جہاں فنڈز امریکی منظوری کے ساتھ بغیر ضبط کیے منتقل ہو سکتے ہیں۔

یہ فروخت وینزویلا اور امریکا کے درمیان تیل کے شعبے میں تعلقات میں ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے، اور اس کے بعد مزید تجارتی سرگرمیوں کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!