وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی تبدیل

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد کے سلسلے میں اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل زمان پارک یا پاکپتن کے پیرخانے کی طرح نہیں، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کو جواب

جاری کردہ احکامات کے مطابق حق نواز کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل اشتیاق احمد گِل کو معطل کرکے انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح عبدالغفور انجم کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد، ساجد بیگ کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی، ٹیپو سلطان کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین، سہیل نبی گِل کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں اور آفتاب احمد کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں عمران نوید اشرف کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ، غلام محی الدین کو سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد، ثاقب الہیٰ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد، یاسر حسن کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ مشتاق احمد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، علیمہ خان کا اڈیالہ جیل کے باہر دعاؤں کے اہتمام کا اعلان

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ان تقرر و تبادلوں کا مقصد جیل نظام میں بہتری، شفافیت اور مؤثر انتظامی اصلاحات کو یقینی بنانا ہے، جو وزیراعلیٰ پنجاب کے اصلاحاتی ایجنڈا کا اہم حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار