شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت سے متعلق خبر پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار تشویش، جلد صحتیابی کے لیے دعا

جمعہ 16 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی صحت سے متعلق خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان عالمی کمپلیکس میں غیر عرب طلبہ کے لیے تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کیے جانے کی اطلاع باعثِ تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام خادم حرمین شریفین کو انتہائی عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں امتِ مسلمہ کے لیے ایک اہم اور مدبر رہنما سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیے: سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میں ترقیاتی منصوبے ’شاہ سلمان دروازہ‘ کا آغاز کردیا

شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شاہ سلمان کو جلد مکمل صحت، توانائی اور تندرستی عطا فرمائے تاکہ وہ اپنی قیادت کے فرائض اسی عزم اور بصیرت کے ساتھ انجام دیتے رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پانچوں آئل ریفائنریاں ریفائنری اپ گریڈ پالیسی کے تحت معاہدوں کے لیے تیار، علی پرویز ملک

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ