برطانوی وزیرِاعظم کا ٹرمپ کو سخت پیغام، نیٹو اتحادیوں پر ٹیرف کو ’غلط قدم‘ قرار دے دیا

اتوار 18 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے گرین لینڈ کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو کے یورپی اتحادیوں پر مجوزہ تجارتی پابندیوں کو کھلے الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے اتحادِ نیٹو کے اجتماعی تحفظ کے خلاف قرار دیا ہے۔ اسٹارمر کا کہنا ہے کہ اتحادی ممالک پر ٹیرف عائد کرنا نہ صرف غلط بلکہ ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

برطانوی وزیرِاعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ نیٹو کے اتحادیوں کی اجتماعی سلامتی کے لیے کیے گئے اقدامات پر انہیں سزا دینا سراسر غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گرین لینڈ تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا برطانیہ اور یورپی ممالک پر اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان

انہوں نے واضح کیا کہ گرین لینڈ، ڈنمارک کی سلطنت کا حصہ ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ صرف گرین لینڈ کے عوام اور ڈنمارک کو کرنا ہے۔ اسٹارمر نے یہ بھی کہا کہ آرکٹک خطے کی سلامتی پورے نیٹو کے لیے اہم ہے اور اتحادیوں کو باہمی تعاون سے خطرات کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ڈنمارک، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ سمیت کئی یورپی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

ٹرمپ کے مطابق اگر یکم جون تک امریکا اور گرین لینڈ کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہ ہوا تو یہ ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا۔ امریکی صدر گرین لینڈ کو قومی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس کی ’مکمل اور حتمی خریداری‘ پر زور دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ ٹیرف: یورپی یونین نے جوابی کارروائی کے لیے سر جوڑ لیے

یورپی ردعمل بھی خاصا سخت رہا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے امریکی اقدام کو ناقابلِ قبول اور دباؤ کی سیاست قرار دیا، جبکہ سویڈن کے وزیرِاعظم اولف کرسٹرسن نے کہا کہ ان کا ملک بلیک میلنگ قبول نہیں کرے گا۔ فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب نے خبردار کیا کہ تجارتی دباؤ خطرناک سلسلے کو جنم دے سکتا ہے۔

یورپی یونین کے اعلیٰ حکام نے بھی خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات سے امریکا اور یورپ کے تعلقات کمزور ہوں گے، جس کے بعد یورپی سفیروں کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی گرین لینڈ کو امریکا میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں اور روس و چین کے اثرورسوخ کا حوالہ دیتے رہے ہیں۔ تاہم ڈنمارک اور گرین لینڈ کی قیادت مسلسل یہ واضح کرتی آئی ہے کہ یہ خطہ فروخت کے لیے نہیں اور اس کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں