سام سنگ اپ ڈیٹ: گلیکسی فون کو ملے گا شیشے جیسا نیا انداز

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سام سنگ اینڈرائیڈ 17 پر مبنی ون یو آئی 9  اپ ڈیٹ میں گلیکسی فونز اور ٹیبلٹس کے لیے شیشے نما شفاف اور پرت دار بصری ڈیزائن متعارف کرائے گا۔

یہ اپ ڈیٹ کمپنی کے موجودہ بصری اپڈیٹس کو مزید بہتر بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 2026 کے اختتام تک سام سنگ کے 800 ملین اسمارٹ ڈیوائسز اے آئی فیچرز سے لیس ہوجائیں گے

سام سنگ نے پہلے اینڈرائیڈ 15 پر مبنی ون یو آئی 9 میں نمایاں ری ڈیزائن متعارف کرایا تھا جس کے بعد 8.5 ون یو آئی میں ہلکی شفافیت اور گول شکل والے نیچے کے ٹیب بار جیسے بصری اثرات شامل کیے گئے۔

لیک رپورٹس کے مطابق ون یو آئی 9 میں اینڈرائیڈ 17 کی خصوصیات سے متاثر شفاف اور پرت دار بصری ڈیزائن شامل ہو سکتا ہے۔

ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گوگل اینڈرائیڈ 17 میں شیشے نما یوزر انٹرفیس عناصر پر کام کر رہا ہے جس میں پاور مینو، کوئیک پینل، نوٹیفیکیشن شیڈ اور والیوم سلائیڈرز میں بیک گراؤنڈ بلر ایفیکٹس شامل ہوں گے۔

یہ ڈیزائن وال پیپر کو جزوی طور پر دکھائے گا جس سے بصری طور پر تفصیل اور پرت دار اثر پیدا ہوگا۔

مزید پڑھیے: سام سنگ نئے ماڈلز کے رنگ افشا ہوگئے، ٹائٹینیم فریم کی امید ختم

مزید رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیزائن سام سنگ کے ڈیوائسز میں اینڈرائیڈ کی ڈائنامک کلر سسٹم کے ساتھ بھی کام کر سکتا ہے جو یوزر کے وال پیپر کے مطابق انٹرفیس کے رنگ بدل دیتا ہے۔

اینڈرائیڈ 17 میں بہتر اسکرین ریکارڈنگ فیچرز بھی شامل ہو سکتے ہیں، جس میں ٹچ انڈیکیٹر پر ڈرائنگ، ریکارڈنگ کے بعد ایڈیٹنگ، شیئرنگ اور ڈیلیٹ کرنے کے آپشنز، اور آڈیو سورس کا انتخاب (ڈیوائس، مائیکروفون یا دونوں) ممکن ہوگا۔ ریکارڈنگ کے دوران ایک گول شکل کا اسٹیس بار انڈیکیٹر وقت دکھائے گا۔

مزید برآں گوگل اینڈرائیڈ 17 میں بیسک ایپ لاک فیچر متعارف کروا رہا ہے۔

اگر یہ شامل ہوا تو سام سنگ اسے ون یو آئی 9 میں بھی لا سکتا ہے جو گلیکسی یوزرز کی ایک طویل عرصے سے مانگی جانے والی خصوصیت ہے۔

واضح رہے کہ ون یو آئی 9 گلیکسی فونز اور ٹیبلٹس کے لیے ایک سافٹ ویئر اپڈیٹ ہے۔ یہ اپڈیٹ اینڈرائیڈ 17 پر مبنی ہے اور فون کے یوزر انٹرفیس یعنی مینو، سیٹنگز، نوٹیفیکیشن شیڈ، اور بصری ڈیزائن کو جدید، شفاف اور پرت دار انداز میں بہتر بنائے گا۔ اس کے ذریعے فون کی ظاہری شکل اور استعمال کا تجربہ مزید پرکشش اور آسان ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: سام سنگ کا پہلا ملٹی فولڈنگ اسمارٹ فون متعارف، قیمت کتنی ہے؟

نئے فیچرز میں وال پیپر کے مطابق رنگ بدلنا، شیشے نما بصری اثرات، بہتر اسکرین ریکارڈنگ، اور ایپ لاک جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ اگرچہ یہ اپڈیٹ نئے فونز کے ساتھ بھی آئے گا لیکن یہ پہلے سے موجود گلیکسی فونز پر بھی انسٹال ہو سکتا ہے جو اینڈرائیڈ 17 سپورٹ کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی