بلوچستان: بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا نشانہ معصوم بلوچ عوام، بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگرد کارروائیوں کا نشانہ معصوم بلوچ عوام بن گئے، جس سے دہشتگردوں کی بربریت ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے ناکام بنا دیے، 108 ہلاک، 10 جوان شہید

فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں نے لیبر کالونی گوادر میں نہتے اور بے گناہ شہریوں پر حملہ کیا، جس میں معصوم بلوچ عوام کو بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا۔

جی ڈی اے اسپتال گوادر میں زیرِ علاج زخمی بلوچ شہریوں نے بتایا کہ دہشتگردوں نے بلا امتیاز نہتے اور بے قصور افراد پر حملہ کیا۔

زخمی شہریوں کے مطابق حملہ انتہائی بزدلانہ اور سفاک تھا، جس میں خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔

زخمی بلوچ شہریوں کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے سامنے قرآن اور بچوں کا واسطہ بھی دیا گیا، مگر حملہ آوروں نے کسی کی ایک نہ سنی۔ ان کے مطابق دہشتگردوں کا مقصد صرف خوف و ہراس، خونریزی اور بدامنی پھیلانا تھا۔

زخمی شہریوں نے دہشتگردوں کی درندگی اور انسانیت سوز رویے کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا۔

دوسری جانب بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور مؤثر ردعمل کے باعث فتنہ الہندوستان کا یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا اور ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: سی ٹی ڈی کی مستونگ میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں کے اس حملے میں 11 معصوم بلوچ شہری شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ دو روز میں اب تک 108 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘