نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ بلوچستان کی ترقی اور سرمایہ کاری کا نیا سنگ میل

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 4300 ایکڑ رقبے پر محیط پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے اور اس پر مختلف قسم کے طیارے لینڈ اور ٹیک آف کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ تجارت اور رابطوں کو آسان بنانے میں مصروف عمل

ان طیاروں میں اے ٹی آر 72، بوئنگ 737، بوئنگ 747 اور ایئر بس اے 380 شامل ہیں۔

اس ایئرپورٹ کی توسیع گوادر کو تجارتی، رابطہ کاری اور سرمایہ کاری کے لیے ایک علاقائی مرکز میں تبدیل کرنے کے عمل میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 503 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد 2025 میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تجارتی پروازوں کا باقاعدہ آغاز جو جو بلوچستان کی ترقی کے نئے مرحلے کی علامت ہیں۔

جیسے جیسے ہوائی نقل و حمل میں اضافہ ہوگا اور بین الاقوامی دلچسپی بڑھے گی، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ صوبے میں اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کرے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا۔

یہ ایئرپورٹ پاکستان کو عالمی مارکیٹوں تک بہتر رسائی فراہم کرکے گوادر کو تجارتی اور ٹرانزٹ کے اہم مرکز کے طور پر مستحکم کرتا ہے۔

یہ تیز رفتار ترقی بھی وضاحت کرتی ہے کہ کیوں دشمن قوتیں، خاص طور پر فتنہ الہندوستان اور ان کے مقامی ایجنٹس بلوچستان میں ترقی کے مخالف ہیں۔

مزید پڑھیں: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا

ان عناصر کا مقصد حقوق یا فلاح نہیں بلکہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا اور مقامی عوام کو جدید بنیادی ڈھانچے، اقتصادی مواقع اور بہتر معیارِ زندگی سے محروم رکھنا ہے۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس منصوبے کے برعکس ترقی، یکجہتی اور خوشحالی کی علامت کے طور پر سامنے آتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں