بالی ووڈ سپراسٹارز کے اجتماع میں شاہ رخ خان کی غیر موجودگی نے سوالات کھڑے کردیے

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے ستارے سلمان خان، عامر خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن حال ہی میں  ’ورائٹی انڈیا‘ کے تازہ ترین کور پر ایک ساتھ دکھائی دیے لیکن ان کے درمیان شاہ رخ خان موجود نہیں تھے جس پر مداح متفکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان و اہلیہ گوری کی محبت کی کہانی میں اداکارہ نیلم کا دلچسپ کردار

ورائٹی انڈیا نے اپنی پہلی کور ریلیز کی جس میں بالی ووڈ کے اے کٹیگری کے اداکاروں کو جمع کیا گیا۔ کور فوٹو میں اکشے کمار بیٹھے ہوئے نظر آئے جبکہ سلمان خان، عامر خان اور اجے دیوگن ان کے پیچھے کھڑے تھے اور ایک دوسرے کے کندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے تھے۔

مداحوں کا ردعمل

کور فوٹو کے شائع ہوتے ہی مداحوں نے کمنٹس میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ ’واہ یہ شاندار لگ رہا ہے، مجھے یہ بہت پسند آیا لیکن شاہ رخ خان کی کمی محسوس ہوئی اور ان کے بغیر یہ تصویر نا مکمل لگتی ہے۔

کسی نے دریافت کیا کہ ’شاہ رخ خان کہاں ہیں؟

مزید پڑھیے: دبئی میں فیشن فیسٹیول کا اختتام، شاہ رخ خان نے گلوبل اسٹائل آئیکون ایوارڈ جیت لیا

کسی مداح نے کہا کہ شاہ رخ خان اور رتیک روشن کو بھی اس تصویر میں ہونا چاہیے تھا۔

تقریب رونمائی

اتوار کو ممبئی میں ورائٹی انڈیا کی تقریب رونمائی بھی کی گئی جس میں اکشے کمار اور ٹوئینکل کھنہ، سلمان خان، شنایا کپور، سدھارتھ ملہوترا، ارجن کپور، ٹائیگر شروف اور دیگر کئی سیلیبریٹیز نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!