پمز سے علاج عمران خان کی اپنی خواہش تھی، انجیکشن بھی اپنی مرضی سے لگوایا، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پمز اسپتال ایک بہترین ادارہ ہے اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خود خواہش ظاہر کی کہ ان کا علاج اسی اسپتال میں ہو۔

سینیٹ اجلاس کے دوران عمران خان کی صحت سے متعلق سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے خود کہا تھا کہ اگر امن و امان کی صورتحال کا مسئلہ ہو تو انہیں شام کے وقت پمز منتقل کیا جائے۔ پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بھی یہ باتیں پہلے پریس کانفرنس میں بیان کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: صدر طیب اردوان کی جانب سے عمران خان کو ترکیہ آنے کی پیشکش کیے جانے کا انکشاف

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر مستقبل میں بھی کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو سابق وزیراعظم کو وہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، اور بانی پی ٹی آئی نے اپنی درخواست کے مطابق پمز سے طبی انجکشن لگوانا بھی چاہا، جیل سپرنٹنڈنٹ نے سابق وزیراعظم کی ہدایت پر پمز میں علاج کروایا، پروسیجر کامیاب رہا اور اب مزید کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو حقوق دیتا ہے اور ان کا اطلاق آئینی طریقے سے ہوتا ہے۔ سزا یافتہ قیدی کے معاملات اپیلٹ کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور اگر کسی قیدی کو سہولیات نہیں ملتی تو یہ معاملہ جیل سپرنٹنڈنٹ اور بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پمز اسپتال سے واپسی کے بعد عمران خان کی صحت کیسی ہے؟ عطااللہ تارڑ نے بتا دیا

اعظم نذیر تارڑ نے رانا ثنا اللہ کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ گرفتار ہوئے تو انہیں آنکھ کا فالج لاحق تھا، لیکن مجسٹریٹ کی جانب سے انہیں طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ کو سخت سردی میں زمین پر سلایا جاتا اور جیل ڈاکٹر سے ملاقات نہیں دی جاتی تھی، اور ان پر منشیات کا کیس بھی درج کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو کبھی بھی طبی سہولیات سے محروم نہیں رکھا گیا، اور سیکرٹری ہیلتھ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے ساتھ پریس کانفرنس کر کے اس بات کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور انسانی حقوق کی مکمل پاسداری کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی