اسلام آباد پولیس کی 5 فروری کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری، مختلف شاہراہوں پر عارضی ڈائیورشنز

جمعرات 5 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس نے 5 فروری 2026 کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے مطابق دوپہر 2:30 بجے سے 3:30 بجے تک شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشنز نافذ رہیں گی۔

مزید پڑھیں: یومِ یکجہتیٔ کشمیر: پاک افواج کا کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ

ایڈوائزری کے مطابق اس دوران ایکسپریس وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور فیصل ایونیو پر ٹریفک کے دباؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سرینگر ہائی وے استعمال کریں۔

اسی طرح اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے حضرات زیرو پوائنٹ اور سرینگر ہائی وے کے ذریعے نائنتھ ایونیو کا راستہ اختیار کریں۔

مری اور بارہ کہو سے اسلام آباد آنے اور جانے والے شہریوں کو کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ سرینا اور بہارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے شہری پارک روڈ اور کھنہ کے راستے کو ترجیح دیں۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر: آزادی کی جدوجہد، بھارتی مظالم اور حل کی تلاش

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری کسی بھی تازہ صورتحال یا رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

اسٹاک مارکیٹ میں اعتماد بحال، سرمایہ کار اکاؤنٹس میں ریکارڈ اضافہ

سری کے اے آئی فیچرز میں تاخیر، ایپل 25 کروڑ ڈالر میں شیئر ہولڈرز سے تصفیہ کرنے پر تیار

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ

پیٹرول کی بچت کے لیے نیا اقدام، طلبہ اور سرکاری ملازمین کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی