پی ٹی آئی اجلاس، 8 فروری کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مشعل بردار ریلیوں کا اعلان

جمعرات 5 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی، سیکیورٹی اور صوبائی صورتحال، بانی چیئرمین عمران خان کی صحت، بلوچستان میں دہشتگردی، قبائلی اضلاع کے مسائل اور 8 فروری کے احتجاج پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:8 فروری انتخابات کے 2سال: متحارب سیاسی جماعتیں مستقبل کے لیے کیا صف بندی کر رہی ہیں؟

بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت

اجلاس نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ شرکاء نے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

عمران خان کی صحت پر تشویش

پارٹی رہنماؤں نے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت سے متعلق اطلاعات پر تشویش ظاہر کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر اپنے معالج تک مکمل رسائی دی جائے۔

اجلاس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی وزیر اعظم سے صوبے کے مسائل کے حل کے لیے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اور وفاق سے مطالبہ کیا کہ بقایا جات فوری ادا کیے جائیں تاکہ عوامی مسائل حل کیے جا سکیں۔

قبائلی اضلاع اور وادی تیراہ

قبائلی اضلاع کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی اور مکمل ازالے کا مطالبہ کیا گیا۔

8 فروری شٹر ڈاؤن اور احتجاج کی منصوبہ بندی

اجلاس نے 8 فروری کو پرامن شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو مؤثر بنانے کے لیے اسٹریٹ موومنٹ کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ عوام اپنی دکانیں بند کر کے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور بعد از نماز مغرب مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد نہیں آرہے، 8 فروری کو ہر چوک ڈی چوک ہو گا، پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی

سندھ اور پنجاب میں گرفتاریوں کی مذمت

اجلاس نے سندھ اور پنجاب میں پارٹی کارکنان کی گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کی، اور کہا کہ یہ اقدامات آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر

اجلاس نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہا کہ کشمیریوں کا دکھ ہمارا درد ہے اور ان کی آزادی ہماری آواز ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کشمیر کے ساتھ ہے اور رہے گی۔

اجلاس اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے آئینی، جمہوری اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج پر بھی تقسیم، فیملی اور مختلف رہنماؤں کی الگ الگ ٹولیاں

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا