سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انہیں دائیں آنکھ میں بینائی کی کمی کی شکایت تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے طبی معائنہ کی تفصیل اہل خانہ کو فراہم کر دی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی رضامندی سے کیا گیا اور تجویز کردہ طریقہ علاج کامیاب رہا۔
میڈیکل رپورٹ ان کی فیملی کو اڈیالہ جیل حکام کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔
میڈیکل جانچ اور تشخیص
میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہر امراضِ چشم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔
مزید پڑھیے: آنکھ میں انفیکشن، کیا عمران خان کو پمز اسپتال لایا گیا؟
رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ میں ’سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن‘ کی تشخیص ہوئی اور اسپتال میں فالو اپ علاج کی سفارش کی گئی۔
مزید پڑھیں: پمز میں عمران خان کا معائنہ کیسے ہوا؟ اسپتال انتظامیہ نے تفصیلات جاری کردیں
رپورٹ میں یہ بھی ذکر ہے کہ علاج کے دوران تمام اقدامات بانی پی ٹی آئی کی رضامندی سے کیے گئے۔
آپریشن اور علاج کا عمل
بانی پی ٹی آئی کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن تھیٹر میں علاج تقریباً 20 منٹ میں مکمل کیا گیا اور بعد از علاج وہ مستحکم تھے۔ علاج مکمل ہونے کے بعد انہیں معمول کی ہدایات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔
رپورٹ کی فیملی کو فراہمی اور حکومتی اقدامات
دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے رپورٹ اڈیالہ جیل کے سپرنٹینڈینٹ کو بھیجی تھی جسے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔













