امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا دورۂ سندھ، معاشی تعاون کے فروغ پر زور

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ناظم الامور (سی ڈی اے) نیٹلی بیکر نے 25 سے 31 جنوری تک صوبہ سندھ کا سرکاری دورہ مکمل کیا، جس کا مقصد پاک-امریکا معاشی شراکت داری، علاقائی استحکام اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ دورے کے دوران انہوں نے سیاسی قائدین، کاروباری شخصیات اور مقامی نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔

سکھر میں انہوں نے امریکی ادارے ‘مونڈلیز انٹرنیشنل’ کے اشتراک سے قائم ‘کنٹینینٹل بسکٹس’ فیکٹری کا دورہ کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کی نمایاں مثال ہے، جہاں روزگار کے مواقع اور صنعتی جدت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی ناظم الامور کا سیالکوٹ کا دورہ، پاک امریکا تجارت کو ریکارڈ سطح پر لے جانے کی خواہش کا اظہار

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی کمپنیاں اور ٹیکنالوجی پاکستان میں صنعتی کارکردگی اور سپلائی چین کے نظام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔

میرپورخاص میں نیٹلی بیکر نے شگر مل، ایتھانول اور کیمیکل پلانٹس کا جائزہ لیا اور کہا کہ جدید امریکی ٹیکنالوجی پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط مقامی مینوفیکچرنگ اور زرعی وسائل دونوں ممالک کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی وزیر خزانہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

دورے کے دوران انہوں نے گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری دی اور ہندو برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کر کے مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ کیا۔ حیدرآباد میں نیاز اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر انہوں نے 2028 اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کو عالمی یکجہتی کی علامت قرار دیا۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان عملی اور دیرپا شراکت داری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟