سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی سے متعلق 13 مقدمات کی سماعت آج، اہم اپیلیں مقرر

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق 13 مقدمات کی سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا، جبکہ جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے ہاتھ میں بیماری کی لکیر نہیں، بانی پی ٹی آئی سے متعلق اوریا مقبول جان کے حیران انکشافات

عدالتِ عظمیٰ میں پنجاب حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے خلاف اپیل پر سماعت ہوگی، جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل بھی آج مقرر ہے۔

اسی طرح الیکشن کمیشن کی فوجداری شکایت کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر بھی سماعت ہوگی۔ عدالت بانی پی ٹی آئی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور نیب سے متعلق مقدمات کی سماعت بھی کرے گی۔

القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے خلاف نیب کی اپیل بھی آج سماعت کے لیے مقرر ہے، جبکہ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف دائر اپیل پر بھی عدالت غور کرے گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس 24 فروری تک ملتوی

اس کے علاوہ 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوگی، جبکہ ہتکِ عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر اپیلیں بھی آج سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم