’آپ کا بیان مایوس کن اور حقیقت سے دور ہے‘، میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے محمود اچکزئی کے حقائق درست کردیے

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو صرف پنجاب کی فوج کہنا انتہائی مایوس کن اور حقیقت سے دور ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے وضاحت کی کہ پاکستان کی فوج میں تمام صوبوں کی نمائندگی موجود ہے۔

ان کے بقول پنجاب کی کل آبادی قریباً 51 سے 52 فیصد ہے اور فوج میں اس کی نمائندگی بھی اسی تناسب سے ہے۔ سندھ کی آبادی قریباً 20 سے 21 فیصد ہے اور فوج میں نمائندگی قریباً 17 فیصد ہے۔

’بلوچستان کی آبادی پاکستان میں 5 سے 6 فیصد ہے اور فوج میں اس کی نمائندگی قریباً 5 فیصد ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی نمائندگی بھی فوج میں موجود ہے۔

میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے مزید کہا کہ پاکستان کی فوج میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل محمد موسیٰ خان جو بلوچستان سے تعلق رکھتے تھے سے لے کر دیگر اعلیٰ افسران سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں سے پاکستان کی فوج کی قیادت کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایسے بیانات جو فوج اور عوام کے درمیان شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں، پاکستان کی جنگ اور بقا کے لیے خطرہ ہیں۔

میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے عوام اور فوج کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور اپوزیشن لیڈر سے کہاکہ سیاست کو سیاست کے میدان میں رکھیں۔

انہوں نے زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور افواج کی بہادری کو کمزور کرنے والی باتوں سے گریز کیا جائے تاکہ قومی اتحاد اور دفاعی محاذ پر کوئی دراڑ نہ آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم