پاکستان رمضان سے قبل افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان رمضان سے قبل افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے، کیوں کہ ہمارے پاس آپشنز محدود ہوتے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا حتمی وقت نہیں بتا سکتا لیکن یہی کہوں گا کہ جتنا جلدی ہو پاکستان کو ریسپانس دینا پڑےگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے افغانستان کے یکطرفہ اور غیر مصدقہ الزامات پر مبنی یو این رپورٹ مسترد کردی

انہوں نے کہاکہ ہم بات کرنے کو بھی تیار ہیں لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ دوسرے دن ان کے لوگ پاکستان پر حملہ کردیں، خطے میں امن چاہیے تو تمام ممالک افغانستان کی گارنٹی دیں، پھر مالی امداد کا آپشن بھی طے ہو سکتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ ترکیہ، یو اے ای، سعودی عرب، قطر اور دیگر ممالک کوششیں کررہے ہیں کہ مسئلے کا کوئی حل نکل آئے۔

انہوں نے کہاکہ ہم دہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں، اور ہمارے سیکیورٹی فورسز کے جوان اس جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا آن بورڈ ہونا بھی ضروری ہے، کیوں کہ اس کے بغیر مطلوبہ نتائج نہیں مل سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد جو ٹوئٹ کیا تھا اس پر ندامت ہے، وہ نہیں کرنا چاہیے تھے، لیکن میں نے اسلام کے تعلق کی وجہ سے ایسا کیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ 78 سال میں کبھی ایسا تعلق نہیں تھا جو اعتماد پر مبنی ہو، جبکہ موجودہ حالات میں بھی کابل کی طرف سے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آ رہی۔

مزید پڑھیں: طالبان نے افغانستان میں نائن الیون سے بھی زیادہ خطرناک حالات پیدا کر دیے، صدر آصف علی زرداری

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی مسجد میں ہونے والے خود کش حملے کے تانے بانے بھی افغانستان سے ملتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کابل میں بھی اس وقت سب اچھا نہیں، وہاں حکمرانوں کے اندر بہت سے دراڑیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے