کون ہوگا صدر آزاد کشمیر؟ فیصلہ آج متوقع

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں نئے صدر کے امیدوار کا فیصلہ کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام طلب کرلیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایوانِ صدر میں ہوگا، جس میں صدرِ ریاست کے امیدوار کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے، جس کے بعد اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

بیرسٹر سلطان محمود کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا، اور اس وقت آزاد کشمیر میں حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہے، جسے قانون ساز اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل ہے۔

عددی برتری اور آئینی پوزیشن

صدر آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے ایوان میں سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے، جو 27 ووٹ بنتے ہیں، اور یہ تعداد اس وقت پیپلز پارٹی کے پاس موجود ہے۔

پیپلز پارٹی میں اندرونی اختلافات

ذرائع کے مطابق صدرِ ریاست کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے اندر دھڑے بندی پائی جاتی ہے۔ بیرسٹر سلطان گروپ کا مؤقف ہے کہ صدارت ان کا حق بنتا ہے، اس لیے ان کے گروپ کے کسی رہنما کو صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے۔ اس حوالے سے چوہدری رشید کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

ممکنہ صدارتی امیدوار

دوسری جانب اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین، سردار محمد یعقوب خان اور سردار تنویر الیاس خان بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے صدارت کے امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔

 بیرسٹر سلطان محمود کا انتقال: آزاد کشمیر کے نئے صدر کے لیے لابنگ جاری، ہما کس کے سر بیٹھے گا اور عہدے کی مدت کتنی ہوگی؟یہ بھی پڑھیے

ذرائع کے مطابق سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود، مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق، سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر راجا فاروق حیدر سمیت بعض غیر سیاسی شخصیات بھی صدارتی عہدے کے لیے لابنگ میں مصروف ہیں۔

زرداری راٹھور ملاقات

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان ملاقات میں نئے صدر کے نام پر مشاورت ہوئی، تاہم آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مزید گفت و شنید کی جائے گی۔

حالیہ سیاسی پیش رفت

حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے اپنا وزیراعظم منتخب کیا ہے۔ راجا فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم منتخب کرانے کے لیے مسلم لیگ (ن) نے بھی پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا، تاہم ن لیگ حکومت کا حصہ نہیں بنی۔

پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اسے ایوان میں سادہ اکثریت حاصل ہے اور وہ اپنا صدر منتخب کرانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

مسلم لیگ (ن) کا مؤقف

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ایوان میں سادہ اکثریت حاصل نہیں، اور ہم صدارتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ موجودہ قانون ساز اسمبلی نئے صدر کا انتخاب نہ کرے اور معاملہ آئندہ اسمبلی پر چھوڑ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو یاد رکھنا چاہیے کہ اگر وہ اپنا صدر منتخب کرانے میں کامیاب بھی ہو جاتی ہے تو آئندہ ہماری حکومت بننے کی صورت میں اسے ہٹا دیا جائے گا۔

آئینی رکاوٹ: الیکشن کمیشن کا بحران

یہ بھی واضح رہے کہ آئینی طور پر الیکشن کمیشن 30 روز کے اندر صدارتی الیکشن کرانے کا پابند ہے، تاہم کچھ عرصے سے آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان آہوں سسکیوں میں سرکاری و فوجی اعزاز ’گن کیرج‘ کے ساتھ سپرد خاک

وزیراعظم آزاد کشمیر اور اپوزیشن لیڈر نے مشاورت کے بعد تین رکنی پینل وزیراعظم پاکستان کو ارسال کیا ہے، لیکن تاحال کسی نام کی منظوری نہیں دی گئی۔

ن لیگ کی حکمتِ عملی؟

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی یہ کوشش ہے کہ موجودہ اسمبلی نئے صدر کا انتخاب نہ کرے، اور اس مقصد کے لیے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر کی جا سکتی ہے، جو براہِ راست چیئرمین کشمیر کونسل (وزیراعظم پاکستان) کا اختیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں