امریکا میں باپ نے ٹرمپ پر بحث کے بعد بیٹی کو گولی مار دی

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 رواں برس 10 جنوری کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پراسپر میں اپنے والد کے گھر گولی لگنے سے ہلاک ہونیوالی 23 سالہ برطانوی لوسی ہیریسن کی موت کی تحقیقات کے لیے چیشر کورونر کورٹ میں انکوائری کا آغاز ہو گیا ہے۔

سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ واقعے کے روز لوسی اور ان کے والد کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے شدید بحث ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایپسٹین سیکس اسکینڈل: شریک مجرمہ گیلین میکسویل کی کانگریس میں پیشی، کیا صدر ٹرمپ بھی خطرے میں ہیں؟

لوسی ہیریسن، جو چیشائر کے علاقے وارنگٹن سے تعلق رکھتی تھیں اور فیشن برانڈ بوہو میں بطور بائر کام کر رہی تھیں، چھٹیاں گزارنے اپنے بوائے فرینڈ سیم لِٹلر کے ہمراہ امریکا گئی تھیں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ 10 جنوری کی صبح لوسی اور ان کے والد کرس ہیریسن کے درمیان ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کی متوقع حلف برداری کے تناظر میں گرما گرم بحث ہوئی۔

سیم لِٹلر کے مطابق بحث کے دوران لوسی نے اپنے والد سے سوال کیا کہ اگر میں اس لڑکی کی جگہ ہوتی اور میرے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہوتی تو آپ کو کیسا محسوس ہوتا۔

اس پر کرس ہیریسن نے مبینہ طور پر جواب دیا کہ ان کی دو اور بیٹیاں بھی ان کے ساتھ رہتی ہیں، اس لیے انہیں اتنا دکھ نہ ہوتا، اس جواب پر لوسی شدید دل برداشتہ ہو کر اوپر چلی گئیں۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ لوسی اپنے والد کے اسلحہ رکھنے کے معاملے پر اکثر پریشان ہو جاتی تھیں، وقوعے کے روز ایئرپورٹ روانگی سے تقریباً آدھا گھنٹہ قبل، لوسی کچن میں موجود تھیں جب ان کے والد انہیں ہاتھ سے پکڑ کر گراؤنڈ فلور پر واقع اپنے بیڈروم میں لے گئے۔

مزید پڑھیں: ایپسٹین فائلز: معروف فنکارہ شیریل کرو کا ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ

سیم لِٹلر کے مطابق تقریباً 15 سیکنڈ بعد ایک زور دار دھماکے کی آواز آئی اور پھر کرس ہیریسن اپنی اہلیہ کو پکارتے ہوئے چیخنے لگے۔

’جب میں کمرے میں داخل ہوا تو لوسی باتھ روم کے دروازے کے قریب فرش پر پڑی تھیں اور کرس بے ربط انداز میں چیخ رہے تھے۔‘

کرس ہیریسن کے تحریری بیان کے مطابق وہ اور ان کی بیٹی اس وقت گن کرائم سے متعلق ایک خبر دیکھ رہے تھے جب انہوں نے لوسی کو بتایا کہ ان کے پاس ایک گن ہے اور پوچھا کہ کیا وہ اسے دیکھنا چاہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: باراک اوباما اور ان کی اہلیہ کی توہین آمیز ویڈیو شیئر کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کی زد میں

وہ بیڈروم میں گئے جہاں انہوں نے بیڈ سائیڈ کیبنٹ سے گلاک 9 ایم ایم سیمی آٹومیٹک پستول نکالی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی انہوں نے گن اٹھا کر دکھانا چاہی، اچانک گولی چل گئی اور لوسی فوراً گر گئیں، انہوں نے کہا کہ انہیں یاد نہیں کہ اس وقت ان کی انگلی ٹریگر پر تھی یا نہیں۔

کرس ہیریسن نے بیان میں تسلیم کیا کہ وہ ماضی میں شراب نوشی کے عادی رہے ہیں اور واقعے کے دن وہ جذباتی تھے کیونکہ بیٹی کی واپسی کا وقت قریب تھا، اسی باعث انہوں نے دوبارہ شراب پی لی۔

پولیس افسر لوسیانا ایسکیلرا کے بیان کے مطابق جب انہیں گھر بلایا گیا تو انہوں نے کرس کی سانس سے شراب کی بو محسوس کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ انہوں نے اسی دن دوپہر ایک بجے سے کچھ پہلے 500 ملی لیٹر کی شراب کی 2 بوتلیں خریدی تھیں۔

پولیس نے ابتدائی طور پر اس واقعے کو ممکنہ طور پر غیر ارادی قتل کے طور پر دیکھا۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے بارک اوباما سے متعلق شیئر کی گئی اپنی توہین آمیز ویڈیو کی خود ہی مذمت کردی

تاہم کولن کاؤنٹی کی گرینڈ جیوری نے کرس ہیریسن پر فردِ جرم عائد کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد کوئی فوجداری مقدمہ قائم نہیں کیا گیا۔

سماعت کے آغاز پر کرس ہیریسن کی وکیل اینا سیموئل نے کورونر جیکولین ڈیونش سے کیس سے الگ ہونے کی درخواست کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ انکوائری کا انداز فیکٹ فائنڈنگ کے بجائے فوجداری تفتیش جیسا ہے۔

تاہم لوسی کی والدہ جین کوٹس کی نمائندہ لوئس نورس نے اس درخواست کو ’قانونی ٹیم کی اچانک چال‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمرے میں صرف ایک شخص موجود تھا جس نے لوسی کو گولی ماری۔

کورونر نے خود کو کیس سے الگ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

اپنے وکلا کے ذریعے جاری بیان میں کرس ہیریسن نے کہا کہ وہ اپنے عمل کے نتائج کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں۔

’ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب میں اس نقصان کا بوجھ محسوس نہ کرتا ہوں، اور یہ بوجھ میں ساری زندگی اٹھاؤں گا۔‘

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کی تردید، الزامات کو سازش قرار دے دیا

لوسی کی والدہ جین کوٹس نے اپنی بیٹی کو ’زندگی سے بھرپور شخصیت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ حساس اور پرجوش تھی، اور اہم معاملات پر بحث کرنا پسند کرتی تھی۔

سماعت بدھ تک ملتوی کر دی گئی ہے، جب کورونر کی جانب سے حتمی نتائج سنائے جانے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم