افغانستان دنیا کے بدعنوان ترین ممالک میں شامل، پاکستان کا نمبر کتنا ہے؟

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ سالانہ بدعنوانی اشاریہ رپورٹ کے مطابق افغانستان بدستور دنیا کے بدعنوان ترین ممالک میں شامل ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان نے 100 میں سے 16 نمبر حاصل کیے اور 182 ممالک میں 169 ویں نمبر پر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمران خان کو صادق و امین قرار دینے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، مریم اورنگزیب

رپورٹ کے مطابق افغانستان نے 100 میں سے 16 نمبر حاصل کیے اور 182 ممالک میں 169 ویں نمبر پر رہا، جبکہ 2024 میں افغانستان کا اسکور 17 تھا اور وہ 180 ممالک میں 165 ویں نمبر پر تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں بدعنوانی کی صورتحال وقت کے ساتھ مزید خراب ہوئی ہے۔

دنیا کے کم بدعنوان ممالک

رپورٹ کے مطابق ڈنمارک، فن لینڈ، سنگاپور، نیوزی لینڈ اور ناروے دنیا کے کم بدعنوان ترین ممالک میں شامل ہیں۔

دنیا کے زیادہ بدعنوان ممالک

جنوبی سوڈان، صومالیہ، وینزویلا، یمن اور لیبیا کو دنیا کے زیادہ بدعنوان ممالک میں شمار کیا گیا ہے۔

کم ترین بدعنوان ملک

بدعنوانی تاثر اشاریہ 2025 کے مطابق پہلا نمبر ڈنمارک کا ہے، جس نے 100 میں سے 89 نمبر حاصل کیے اور دنیا کا کم ترین بدعنوان ملک قرار پایا۔

پاکستان میں کرپشن میں کمی

پاکستان نے 100 میں سے 28 نمبر حاصل کیے اور 182 ممالک میں 136 ویں نمبر پر رہا، جبکہ 2024 میں پاکستان 180 ممالک میں 135 ویں نمبر پر تھا۔

یعنی اس سال پاکستان کی درجہ بندی میں معمولی تنزلی ہوئی ہے۔

عالمی اوسط میں کمی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک دہائی سے زائد عرصے بعد عالمی اوسط اسکور 42 پر آ گیا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دنیا بھر میں بدعنوانی کے خلاف کارکردگی کمزور ہو رہی ہے۔

کمزور ریاستیں زیادہ متاثر

رپورٹ کے مطابق وہ ممالک جہاں شہری آزادی محدود ہو، عدالتی نظام کمزور ہو اور احتساب کا مؤثر نظام موجود نہ ہو، وہاں بدعنوانی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، افغانستان جیسے کمزور ریاستی ڈھانچے رکھنے والے ممالک اسی وجہ سے فہرست کے نچلے حصے میں موجود ہیں۔

ادارے کی سفارشات

عالمی ادارے نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ آزاد عدلیہ کو مضبوط بنایا جائے، نگرانی کے اداروں کو بااختیار کیا جائے، سیاسی مالی نظام کو شفاف بنایا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ بدعنوانی کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جاسکے۔

بدعنوانی کا پیمانہ کیا ہے؟

اشاریہ رپورٹ میں عوامی شعبے میں بدعنوانی کے تاثر کو صفر سے 100 کے پیمانے پر جانچا جاتا ہے، جہاں صفر سب سے زیادہ بدعنوانی اور 100 بدعنوانی سے پاک ہونے کی علامت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم