آصف زرداری کی زیرصدارت اہم اجلاس، آزاد کشمیر میں جیالا صدر لانے کا فیصلہ

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی ملاقات اختتام پذیر ہوگئی جس میں آزاد کشمیر کی تازہ سیاسی صورتحال اور اہم آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کون ہوگا صدر آزاد کشمیر؟ فیصلہ آج متوقع

وفد نے صدر مملکت آصف زرداری سے پارٹی معاملات پر رہنمائی طلب کی اور آئندہ اقدامات پر مشاورت کی۔

ملاقات میں مرحوم بیرسٹر سلطان محمود سابق صدر آزاد جموں و کشمیر کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

آصف زرداری نے بھارتی غیر قانونی تسلط میں مقیم کشمیری عوام کے تحفظ اور ان کے حقِ خودارادیت کے لیے قومی یکجہتی اور پختہ موقف پر زور دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ صدر آزاد کشمیر کے منصب کے لیے اپنا امیدوار میدان میں اتارے گی۔

مزید برآں پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے کہاکہ قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ ہماری جماعت کے پاس ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا حال ہی میں انتقال ہوگیا ہے، جس کے بعد آئینی طور پر 30 روز کے اندر نئے صدر کا انتخاب ہونا ہے۔

مزید پڑھیں: بیرسٹر سلطان محمود کا انتقال: آزاد کشمیر کے نئے صدر کے لیے لابنگ جاری، ہما کس کے سر بیٹھے گا اور عہدے کی مدت کتنی ہوگی؟

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے کا حصہ ہے، معاہدے کے مطابق مہاجرین اراکین اسمبلی کو کوئی عہدہ نہیں دیا جا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج پر بھی تقسیم، فیملی اور مختلف رہنماؤں کی الگ الگ ٹولیاں

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا