پاکستان کی فلسطین کے لیے 29ویں امدادی کھیپ روانہ، 100 ٹن خوراک لاہور سے بھیجی گئی

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فلسطین کے لیے مزید 100 ٹن اشیائے خورونوش پر مشتمل 29ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے غزہ کے لیے آٹھویں امدادی کھیپ روانہ کردی، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار

امدادی سامان الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے بھیجا گیا۔

امدادی کھیپ میں آٹا، چاول، کھجور، کوکنگ آئل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 29 امدادی کھیپوں کے ذریعے 2827 ٹن امداد فلسطین بھجوائی جا چکی ہے۔

سامان کی روانگی کے موقع پر این ڈی ایم اے اور وزارتِ خارجہ کے افسران کے علاوہ حکومتی نمائندگان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان سے فلسطین کو 28ویں امدادی کھیپ روانہ

حکومت پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستانی عوام مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp